پاکستان نے سعودی عرب پر حملے کی مذمت کردی

پاکستان نے سعودی عرب پر حملے کی مذمت کردی
پاکستان نے سعودی عرب پر حملے کی مذمت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کردی ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جزان پر ہونے والے حوثی باغیوں کے حملے میں کئی شہری زخمی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے ۔پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سا لمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید :

قومی -