سعودی عرب کے مسافروں کو پی آئی اے کا بڑا جھٹکا، کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

سعودی عرب کے مسافروں کو پی آئی اے کا بڑا جھٹکا، کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا
سعودی عرب کے مسافروں کو پی آئی اے کا بڑا جھٹکا، کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سرکاری ایئر لائن پی آئی اے نے بھی سعودی عرب کیلئے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے نے کراچی سے مدینہ اور دمام کیلئے یکطرفہ کرایہ ایک لاکھ 27 ہزار روپے کردیا ہے۔ اسلام آباد ، لاہور ، پشاور سے جدہ اور مدینہ اور کا کرایہ ایک لاکھ 33 ہزار روپے جبکہ ریاض اور دمام کا یکطرفہ کرایہ ایک لاکھ 31 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کا یکطرفہ کرایہ 84 ہزار روپے تھا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کرایوں میں اضافہ سعودی حکومت کی ہدایات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ طیاروں میں 25 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں تاکہ سماجی فاصلہ یقینی بنایا جاسکے۔

مزید :

قومی -عرب دنیا -