شرجیل خان نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا ہدف بنا لیا

شرجیل خان نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا ہدف بنا لیا
شرجیل خان نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا ہدف بنا لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹر شرجیل خان نے آئندہ برس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کو ہدف قرار دے دیا۔انہوں نے  کہا کہ ماضی میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکا ہوں، آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جو 2016 میں انڈیا میں ہوا تھا، اس میں پاکستان کی جانب سے کھیلا تھا۔ان کاکہنا ہے کہ اِس وقت میرا فوکس نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ہے جو جلد شروع ہورہا ہے، میرے چھوٹے چھوٹے اہداف ہیں جنہیں ساتھ لیکر چلتا ہوں، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اچھا پرفارم کرنا ہے پھر پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنا ہے اور آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔‏شرجیل خان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ کام اپنی فٹنس پر کیا ہے اور پہلے سے بہتری بھی آئی ہے، کرکٹ میں واپسی کے بعد فٹنس پر اور زیادہ توجہ دی، کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کا ماحول تھا، اس میں فٹنس پر کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کوشش یہی ہے کہ فٹنس کے معیار کو برقرار رکھوں، پاکستان ٹیم کے جو بھی فٹنس کے حوالے سے تقاضے اور معیار ہیں، ان پر پورا اترنے کے لیے کوشاں رہوں گا۔

شرجیل خان کو 2017 میں پاکستان سپر لیگ  کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سپاٹ فکسنگ پر ڈھائی سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہ پابندی گزشتہ برس ختم ہوئی  تھی جس کے بعد شرجیل خان پی ایس ایل فائیو کھیلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل -