قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صدر اولمپکس ایسوسی ایشن پر بجلیاں گرادیں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صدر اولمپکس ایسوسی ایشن پر بجلیاں گرادیں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صدر اولمپکس ایسوسی ایشن پر بجلیاں گرادیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صدر اولمپکس ایسوسی ایشن عارف حسن سے عہدہ واپس لینے کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اولمپکس میں ناقص کارکردگی کے بعد عارف حسن سے عہدہ واپس لینے کی سفارش کی  گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی۔قائمہ کمیٹی نے ناقص کارکردگی اور متنازعہ انتخابات کی وجہ سےکھیلوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے سفارشات بھی  پیش کیں۔قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے کہا ہے کہ تمام سپورٹس فیڈریشنز کی ملکی و بین الاقوامی فنڈنگ کا احتساب کیا جائے، ملک بھر کے تمام اضلاع کے ہر گائوں دو ایکٹر زمین کھیلوں کے لیے وقف کی جائے۔

مزید :

کھیل -