ٹی وی ڈراموں میں جدت لانے کی ضرورت ہے، بیا چوہدری
لاہور(فلم رپورٹر) سینئراداکارہ بینا چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے ایک ہی طرح کے ٹی وی ڈرامے زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں جس طرح ٹی وی ڈراموں میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں اسی طرح ٹی وی ڈرامے کو بھی نئے خون کی ضرورت ہے۔بینا چوہدری نے کہا کہ مجھے چیلجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔
نکہ آسان کام تو سب کر سکتے ہیں ہمارا ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کی میدان میں ہمارے مقابلے سبقت لئے ہوئے ہے مگرٹی وی ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ہے۔میری کامیابیاں پرستاروں کی دعاؤں کا نتیجہ ہیں،میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے کام سے مکمل انصاف کروں۔