عبایا 13 سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے، وینا ملک

 عبایا 13 سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے، وینا ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینئراداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ عبایا 13 سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے، اب بھی جب باہر جاتی ہوں تو عبایا ہی پہنتی ہوں، ہمیں اپنی سوچ میں توازن لاناہوگا، بے جا مداخلت کی قائل نہیں ہوں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ  نے کہا کہ ہمیں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کو اپنی ثقافت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی حدود و قیود کا علم ہونا چاہیے اور جب آپ اس دائرے سے باہر نکلیں گے تویقیناپھر باتیں بھی ہوں گی اور اس کا دلیل کے ساتھ جواب نہیں دیا جا سکتا۔
 وینا ملک نے کہا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ عبایا13سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے اور اب بھی جب باہر جاتی ہوں تو عبایا پہنتی ہوں۔اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ افغانستان کا علاقہ قندھاربہت پسند ہے اور میں وہاں جانا پسند کروں گی۔

مزید :

کلچر -