کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح کہاں تک آگئی؟ جانئے

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح کہاں تک آگئی؟ جانئے
کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح کہاں تک آگئی؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 231 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مثبت کیسز کی شرح 4.10 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران81 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار897 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں عالمی وبا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار327 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ27ہزار905ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 51 ہزار448، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 589، پنجاب میں چار لاکھ 23 ہزار670، اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار348، بلوچستان میں 32 ہزار772، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 821ور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257 ہو گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 449 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار289، خیبرپختونخوا پانچ ہزار426، اسلام آباد 904، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 733 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -