لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں صبح سویرے ہی بادل گھر آئے ، ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جس سے زندہ دلان لاہور کے چہرے کھل اٹھے ۔

لاہور میں علی الصبح ہی بادل گھر آئے اور تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں  جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ، مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوئی  جبکہ کئی علاقے بارش سے محروم بھی رہے ۔

لاہور میں نہر کے گرد ہلکی بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن رہی جبکہ سیاہ بادلوں کے ساتھ ہوا نے موسم کو سہانا بنا دیا ، ڈی ایچ اے ، والٹن ، کلمہ چوک ، مسلم ٹاؤن موڑ ، وحدت روڈ ، علامہ اقبال ٹاؤن جیل روڈ  ، ریلوے سٹیشن اور گردونواح میں بارش ہوئی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

مزید :

قومی -ماحولیات -علاقائی -پنجاب -لاہور -