ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو ، شاہد خاقان عباسی 

ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو ، شاہد خاقان عباسی 
ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو ، شاہد خاقان عباسی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتسابی عمل تین سال سے چل رہا ہے ، عوام خود دیکھ لیں کہ ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں ، ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب سے کیس چلے ہیں گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہو اہے ، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نظام بیٹھ چکا ہے معیشت کے حوالے سے تمام دعوے ختم ہو گئے ، روز جھوٹ بولنے والے بھی اب نہیں رہے ، عوام بیروزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں ۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے اپوزیشن معاملے کو دیکھے گی پھر فیصلہ کریں گے ، پراسیکیوٹر کے طور پر نہ چل سکے تو فیصل چودھری کو سپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا ، فیصل چودھری کو نیب چیئرمین بنا کر سارا معاملہ ختم کر دیں ، سمجھ نہیں آرہی یہ تحائف کو چھپانا کیوں چاہتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -سیاست -