سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی 

سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی 
سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی 

  

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی گئی ، سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں ۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے وقت کا تعین کرنا پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے ، دونوں ممالک کو مذاکرات کے لئے فورمز فراہم کریں گے ، پاکستان اور بھارت باہمی مسائل کو مستقل بنیادوںپر حل کرنے کی کوشش کریں ۔

واضح رہے کہ پاکستان ماضی میں متعدد بار صاف کہہ چکا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -