کینیڈا عام انتخابات،لبرلز پارٹی کامیابی کے باوجودواضح اکثریت سے محروم،دوپاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

کینیڈا عام انتخابات،لبرلز پارٹی کامیابی کے باوجودواضح اکثریت سے ...
کینیڈا عام انتخابات،لبرلز پارٹی کامیابی کے باوجودواضح اکثریت سے محروم،دوپاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) کینیڈا میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرلز پارٹی کا میابی کے باوجودواضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔عام انتخابات میں دو پاکستانی نژاد اراکین ایوان اقرا خالد او ر یاسر نقوی نے دوبار ہ کا میابی حاصل کر لی ہے۔
عالمی خبر رساں اداے ایسو سی ایٹٹڈ پریس(اے پی ) کے مطابق کینیڈا کے عام انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرلز پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور نتیجہ د و سال قبل ہونے والے انتخابات جیسا رہا۔جسٹس ٹروڈو کی لبرلز پارٹی 157نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجو ہے جبکہ2019کے انتخابات میں بھی حکومتی جماعت نے اتنی ہی سیٹیں حاصل کی تھیں ، حکومت بنانے والی جماعت کو واضح اکثریت کے لئے338کے ایوان میں 170نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔
دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی بھی2021کے انتخابات جتنی 121نشستوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرسکی ہے ۔
واضح رہے کہ کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایوان میں واضح اکثریت کے حصول کے لئے ملک میں عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا ۔