کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر اسلام آباد ...
کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے بغیر ویکسی نیشن پیش ہونے والی خاتون وکیل کو بھی ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سماعت ہوئی ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خاتون وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے خود ویکسین لگوائی ؟، وکیل شاہینہ شہاب الدین نے جواب دیا کہ میں نے ویکسین نہیں لگوائی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ توپھر آپ یہاں کورٹ کیسے آسکتی ہیں ؟، بار اور بینچ کا فیصلہ ہے بغیر ویکسی نیشن یہاں کوئی نہیں آئے گا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسی نیشن کیخلاف تھے ، آپ ویکسین نہ لگوا کر وبا پھیلانے میں تعاون کر رہی ہیں ، اب جو جو ویکسی نیشن نہیں کروا رہا وہ تو پھر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار ہو ا، عدالت نے وکیل کے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔