احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس ریفرنس کی سماعت 6اکتوبر تک ملتوی

احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس ریفرنس کی سماعت 6اکتوبر تک ملتوی
احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس ریفرنس کی سماعت 6اکتوبر تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو(نیب ) کے گواہ وسیم جاوید اور نیب گواہ اظہار الحق عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے آج کی سماعت پرنیب کے گواہ اظہا رالحق کا بیان قلمبند کر لیا جبکہ آئندہ سماعت پر تین گواہان کو طلب کرلیا۔

بعدازاں عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 6اکتوبر  تک ملتوی کردی گئی۔ 

مزید :

قومی -