پر امن افغانستان پورے خطے کیلئے فائدے اور استحکام کا باعث ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پر امن افغانستان پورے خطے کیلئے فائدے اور استحکام کا باعث ہوگا، وزیر خارجہ ...
پر امن افغانستان پورے خطے کیلئے فائدے اور استحکام کا باعث ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں اجتماعیت کی حامل جامع حکومت کے قیام کا خواہاں ہے، افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں کیوں کہ پر امن افغانستان پورے خطے کیلئے فائدے اور استحکام کا باعث ہوگا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ کے پریس نمائندگان نے ملاقات کی ہے جس میں شاہ محمود قریشی نے عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ چار دہائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں، افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہونے سے پاکستان زیادہ متاثر ہوگا، ہماری معیشت مزید مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں تبدیلی کے دوران بہت سے مثبت پہلو بھی سامنے آئے ہیں،طالبان رہنماوں کے ابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں۔ وعدوں کی پاسداری طالبان کے بہتر مفاد میں ہے ، افغانستان کے منجمد اثاثوں کو افغانوں کے لیے کھولنا بہتر ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پانچ روزہ دورے پر نیویارک میں موجود ہیں اوروہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے76ویں  اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لائے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

قومی -