پاکستان دورے پر آنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے واپس جانے کے بعدآخر کار خاموشی توڑ دی ، بیان جاری کر دیا 

پاکستان دورے پر آنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے واپس جانے کے ...
پاکستان دورے پر آنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے واپس جانے کے بعدآخر کار خاموشی توڑ دی ، بیان جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کی پاکستان آنے والی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا اہم ترین بیان سامنے آ گیاہے ، جس میں انہوں نے پاکستان میں دورے کے اختتام کو فطری طور پر مایوس کن قرار دیاہے ۔

ایک انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے ٹام لیتھم کا کہناتھا کہ دورے کا منسوخ ہونا پاکستان میں بسنے والوں کیلئے بھی مایوس کن ہے جہاں برسوں میں ہوم میچز بہت کم ملے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم بہت خوش تھے کہ انٹرنیشنل کرکٹ اور ہم وہاں موجود تھے لیکن سب کچھ بدل گیا ، دورہ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان میں اتھارٹیز نے ہمارا بہت خیال رکھا ۔

ان کا کہناتھا کہ میں اچھا اور ٹیم کے تمام کھلاڑی بھی اچھے ہیں ، میچ والے دن سب حیران تھے کہ کیا ہورہاہے ، پھر ہمیں بتایا گیا کہ گھر واپس جارہے ہیں ، نیوزی لینڈ کرکٹ آف پلیئرز ایسوسی ایشن اور ہم سب کیلئے کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔

مزید :

کھیل -