مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹس زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹس زخمی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹس زخمی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور کے علاقے شیو گڑھ دھر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تبا ہ ہوگیا جبکہ ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’ انڈیا ٹو ڈے ‘ کی رپور ٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر جس میں دو افراد سوار تھے جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلع کے شیو گڑھ دھر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور پولیس حکام کے مطابق علاقے میں زیادہ دھند ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

ڈی آئی جی اودھم پور سلیمان چودھری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں جو کہ دو زخمی فوجیوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث گرا ہے یا پائلٹس نے خود گرا یا ہے، پائلٹ اور شریک پائلٹ شدید زخمی ہیں جبکہ پولیس ٹیموں موقع پر موجود ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -