یونان میں مشترکہ فوجی مشقیں آج سے شروع ، سعودی عرب ، یو اے ای ، مصر کے دستے پہنچ گئے
ایتھنز ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یونان میں مشترکہ فوجی مشقیں آج سے شروع ہو رہی ہیں جن میں میزبان ملک کے ساتھ ساتھ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر کی افواج حصہ لے رہی ہیں ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی بری فوج کا دستہ گزشتہ روز یونان پہنچا ، یہ دستہ چھاتا بردار اور سپیشل سکیورٹی فورسز کے یونٹ پر مشتمل ہے ، مشقوں کا آغاز آج سے ہو گا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی فورسز کے یونان پہنچنے پر سعودی بری افواج کیلئے مشقوں کے ذمہ دار کرنل خالد عبداللہ العلیان اور یونانی دارالحکومت ایتھنز میں سعودی سفارتخانے میں عسکری رابطے کے افسر لیفٹیننٹ کنرل راشد بن عبدالعزیز نے ان کا ستقبال کیا۔
ان مشقوں کا مقصد متذکرہ بالا چاروں ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانا ، تجربات کے تبادلہ اور خطے میں موجود چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا ہے ۔