وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے وزیر اعظم کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیر توانائی حما د اظہر، تابش گوہر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور اس حوالے سے وزیر اعظم  سے ملاقات کے دورا ن اپنے تحفظات کا اظہار بھی کر چکے تھے۔

تابش گوہر پر مقامی ریفائنریز کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے جبکہ سی سی او اجلاس میں تابش گوہر نے ریفائنریز کے لئے پیشگی مراعات کی تجاویز بھی دی تھیں جو کہ وفاقی وزرا حماد اظہر اور اسد عمر نے مسترد کردی تھیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -