پاکستان سیریز کیلئے نیوٹرل وینیو پر نہیں جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا دبنگ اعلان 

پاکستان سیریز کیلئے نیوٹرل وینیو پر نہیں جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا دبنگ ...
پاکستان سیریز کیلئے نیوٹرل وینیو پر نہیں جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا دبنگ اعلان 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیریز کیلئے نیوٹرل وینیو پر نہیں جائے گا، ہم ایشیائی بلاک بنائیں گے ۔ 

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ صورتحال اچھی نہیں ،ہمارے لئے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ بغیر کچھ شیئر کئے دورہ ختم کر دیا جائے ، پاکستان کرکٹ پر دباؤ ہے مگر ہم سیریز کیلئے نیوٹرل مقام پر نہیں جائیں گے ، یہ ہمارے لئے ایک مصروف ترین کرکٹ سیزن تھا ،ہمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہونا چاہئے ، ایک ساتھ آگے بڑھنا ہے ، ہمارے لئے اب تک سبق ہی سبق ہے ۔ پتہ چل رہا ہے کون دوست ہے ، کون ساتھ کھڑ اہے ۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈکی ٹیم سکیورٹی تھریٹ کا بتائے بغیر چلی گئی ، یہ سب ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ آتے ہیں ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ چیف سے بات کی ، ہم آئی سی سی کے فورم پر بھی کھل کر بات کریں گے ۔ ہم نے یہاں پہنچنے کیلئے بڑی محنت کی مگر اس کی قدر نہیں کی گئی ، صورتحال سمجھنے کی کوشش کریں ، ایک دوسرے پر الزامات مت عائد کریں ۔ 

مزید :

کھیل -