سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شا ہ کے خلاف غیرقانونی الاٹمنٹ کیس نمٹا دیا گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سند ھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے خلاف 44 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کا نمٹا دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں44 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ قائم علی شاہ کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے ،درخواست نمٹا دی جائے۔
عدالت نےنیب پراسیکیوٹر کا موقف سننے کے بعد درخواست کونمٹادیا۔
واضح رہے کہ نیب نے قائم علی شاہ پر44ایکڑاراضی غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔