مریم نواز نے بڑی قربانیاں دیں، وہ مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں، رانا ثناءاللہ 

مریم نواز نے بڑی قربانیاں دیں، وہ مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں، رانا ثناءاللہ 
مریم نواز نے بڑی قربانیاں دیں، وہ مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں، رانا ثناءاللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کے لئے بہت قربانیاں دیں اور پارٹی بیانیے کو آگے بڑھایا ، وہ مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مخالفین مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ، پارٹی کو منظم کریں گے ، جاوید لطیف کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ، مسلم لیگ ن میں کوئی کسی کے خلاف بات نہیں کر سکتا، اگر کسی سے ہو گئی اور اس نے بعد میں اصلاح کر دی تو اس کو تنقید کا ہدف نہیں بنانا چاہئے ، ایسی باتیں ہر جماعت میں ہوتی رہتی ہیں ، کسی کے پاس الفاظ کا چناؤ اچھا نہیں بھی ہوتا۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ، گزشتہ دنوں میرے دائیں ش اور بائیں ن تھے تو آپ کو مان جانا چاہئے کہ کوئی اختلاف نہیں ،ووٹ کے فیصلے کو تبدیل کی بجائے تسلیم کیا جائے ، ووٹ کو عزت دینے سے ملکی مسائل حل ہو سکتے ،تین سال سے اپوزیشن کے خلاف کیا کیا نازیبا زبان استعمال نہیں کی گئی ، یہ الیکشن کمیشن پر الزامات نہیں لگا رہے ، گالیاں دے رہے ہیں ،ان کے منہ کو بد زبانی اور بد کلامی لگی ہوئی ہے ، یہ ٹیپ لگا کر صحافیوں کا منہ بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، میڈیا پر قدغن لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عمران خان کا فون اٹھاتا نہیں ، جوبائیڈن اس کو فون کرتا نہیں ، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم یقین نہیں کرتی ۔

مزید :

قومی -سیاست -