پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح سکس ریڈ سنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح سکس ریڈ سنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے
پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح سکس ریڈ سنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

  

دوحہ(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے قطر میں جاری سکس ریڈ سنوکر ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق سکس ریڈ سنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑی بابر مسیح جرمنی کے حریف کھلاڑی رچرڈ کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر مسیح نے دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ہم وطن حارث طاہر کو 0-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید :

کھیل -