کسی اور سیاسی جماعت کے کارکن کے ساتھ بیٹھنا منع ہے ، ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان پر پابندی لگا دی 

کسی اور سیاسی جماعت کے کارکن کے ساتھ بیٹھنا منع ہے ، ایم کیو ایم پاکستان نے ...
کسی اور سیاسی جماعت کے کارکن کے ساتھ بیٹھنا منع ہے ، ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان پر پابندی لگا دی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے کارکنوں پر کسی اور سیاسی جماعت کے کارکن کے ساتھ بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنوں کیلئے سرکلر جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ دوسری سیاسی یا مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کے ساتھ بیٹھنا ممنوع قرار دیا گیا ۔ 

سرکلر میں کہا گیا کہ تمام ذمہ داران و کارکنان کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور فلاحی جماعت یا گروپ کے ذمہ دار یا کارکن سے ملاقات یا بیٹھک بغیر اجازت نہیں کریں گے ، دوسری جماعت کے کارکنوں کے ساتھ بیٹھنے پر تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

قومی -سیاست -