معروف ماڈل آمنہ شیخ کے ہاں بیٹے کی پیدائش 

Sep 21, 2021 | 05:58 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ ایک بار پھر ماں بن گئیں۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر آمنہ شیخ نے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ اپنے اہل خانہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکرا ادا کیا اور تصدیق کی کہ ان کے ہاں رواں ماں 3 ستمبر کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔آمنہ شیخ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام عیسیٰ رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے شوہر عمر فاروق اور ان کی بڑی بیٹی عیسیٰ کو پیار کر رہے ہیں۔


آمنہ شیخ نے گزشتہ سال اگست میں دوسری شادی عمر فاروق سے کی تھی جو ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔ اداکارہ نے دوسری شادی طلاق کے تقریباً ایک سال بعد کی تھی، ان کی اور اداکار محب مرزا کے درمیان 2019 کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی۔آمنہ شیخ اور اداکار محب مرزا نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے چند سال بعد ہی جوڑے کے درمیان اختلافات شروع ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں