ڈالر کی قیمت میں کمی مگر سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن شدید مندی کا رحجان رہا۔
100 انڈکس میں مجموعی طور پر 519پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ آج جب کارروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 46ہزار528 کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں 100 انڈکس 46ہزار 833 کی سطح پر بھی پہنچا تاہم اس کے بعد اس میں واضح کمی دیکھنے میں آئی،جس کے بعد 100 انڈکس 45ہزار778 کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 46ہزار آٹھ کی سطح پر تھا۔