شہباز تاثیر کی فیشن ڈیزائنر سے طلاق کے بعد معروف ماڈل سے شادی کی اطلاعات زیر گردش

شہباز تاثیر کی فیشن ڈیزائنر سے طلاق کے بعد معروف ماڈل سے شادی کی اطلاعات زیر ...
شہباز تاثیر کی فیشن ڈیزائنر سے طلاق کے بعد معروف ماڈل سے شادی کی اطلاعات زیر گردش

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بزنس مین اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی ماڈل نیہا راجپوت سے شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔جیو نیوز کے مطابق شہباز تاثیر کو ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی متعدد بار دیکھا جاچکا ہے۔

 دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کررہی ہیں۔اس پر نیہا راجپوت  نے کہاتھا کہ ان لوگوں کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہے جو خاموش رہتے ہیں ، ہمیشہ کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی خاموش ہے تو اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ وہ غلط ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -