لاہور میں شوہر کو نشہ آور مشروب پلا کر دو افراد خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاہنہ میں 21 سالہ خاتون کو 2 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق کاہنہ کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ غلام فرید اور ظفر نامی 2 افراد اس کے گھر آئے جنہوں نے گھر میں نشہ آور مشروب بنایا۔خاتون کے مطابق یہ مشروب پینے سے اس کا شوہر سوگیا اور پھر دونوں ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان خاتون کے رشتے دار ہیں، واقعے کی تمام پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔