’ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار نہیں ہونا چاہیے‘ مریم نواز کا ایسا بیان کے شہباز شریف بھی دنگ رہ جائیں

’ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار نہیں ہونا چاہیے‘ مریم نواز کا ایسا بیان کے ...
’ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار نہیں ہونا چاہیے‘ مریم نواز کا ایسا بیان کے شہباز شریف بھی دنگ رہ جائیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکارنہیں ہونا چاہیے اور نہ اس پر توجہ دینی چاہیے، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چل رہا ہے، آئندہ ووٹ چوری کرناممکن نہیں ہوگا،،اگلا الیکشن ہمارا ہے اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں شاندارکامیابی ملی،ن لیگ کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ حکومت کو بخوبی ہے لیکن خود ن لیگ کو نہیں۔ان کا کہنا تھا آج بھی ن لیگ کو ہرانے کیلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں، لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کرکے دوبارہ آنا چاہتے ہیں،میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہو گا ۔مریم نواز نے کہا کہ آج ہر ادارہ اپنی بقاکی جنگ لڑ رہا ہے،ان کے پول کھل رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں۔

مزید :

قومی -