امریکی صدر کا افغانستان کے بارے میں حیران کن بیان سامنے آگیا

امریکی صدر کا افغانستان کے بارے میں حیران کن بیان سامنے آگیا
امریکی صدر کا افغانستان کے بارے میں حیران کن بیان سامنے آگیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے،ہمیں مل کر دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔افغانستان مٰیں مسلح جدوجہد کے بعد سفارتی کاری کے نئے دور کا آغاز کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے۔کورونا کے باعث دنیا کی معیشت کو بہت نقصان ہوا۔کورونا وائرس کا سب ملکر مقابلہ کریں گے۔کورونا کے باعث ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔امریکہ کورونا سے نپٹنے کے لیے 15 ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے۔ہم نے فائزر ویکسین کی لاکھوں خوراکیں عطیہ کیں۔اب تک امریکہ 100 ملکوں کو اپنی ویکسین فراہم کرچکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ موجود عشرہ دنیا کے مستقبل کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا۔موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کو متاثر کررہی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کا تقاضا ہے کہ اس سے نپٹنے کے لیے ہم ملکر مقابلہ کریں۔

مزید :

بین الاقوامی -