دورہ پاکستان کی منسوخی پر انگلینڈ وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کا بیان بھی سامنے آگیا
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے کہا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے سے قبل پوچھا ہی نہیں۔
نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے کے آغاز سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ویمن ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے کہا کہ یہ ہمارے بس سے باہر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے دورہ پاکستان سے متعلق لیے گئے فیصلے پر مشاورت نہیں کی گئی، بورڈ کے ممبران کا اجلاس ہوا اور فیصلہ لے لیا گیا، ہمیں اس سے متعلق بعد میں پتہ چلا اور بتایا گیا کہ اب ہم دورہ پاکستان پر نہیں جارہے۔ ہیتھر نائٹ نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید تبصرہ کرنا نہیں چاہتیں۔