ہوائی جہاز میں درمیانی سیٹ کے دونوں طرف آرم ریسٹ لیکن اس پر دراصل کس مسافر کا حق ہوتا ہے؟ فضائی عملے کے ایک رکن نے فیصلہ سنا دیا

ہوائی جہاز میں درمیانی سیٹ کے دونوں طرف آرم ریسٹ لیکن اس پر دراصل کس مسافر کا ...
ہوائی جہاز میں درمیانی سیٹ کے دونوں طرف آرم ریسٹ لیکن اس پر دراصل کس مسافر کا حق ہوتا ہے؟ فضائی عملے کے ایک رکن نے فیصلہ سنا دیا
سورس: Pxhere (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز میں درمیانی سیٹ کے دونوں طرف آرم ریسٹ ہوتی ہے اور اس بات پر طویل عرصے سے بحث جاری ہے کہ آیا ان دونوں آرم ریسٹس پر درمیانی سیٹ پر بیٹھنے والے مسافرکا حق ہوتا ہے یا کسی ایک پر؟ اب فضائی عملے کے ایک رکن نے اس بحث میں حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔ بورس میلان نامی اس شخص نے ایک پوڈ کاسٹ میں میزبان ایل جے سیلرنو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ درمیانی سیٹ کے دونوں طرف کی آرم ریسٹس پر درمیانی سیٹ پر بیٹھنے والے شخص کا حق ہوتا ہے۔
بورس میلان کا کہنا تھا کہ ”درمیان والی سیٹ پر بیٹھنا ایک آزمائش ہوتی ہے۔ بالخصوص طویل پروازوں پر درمیانی سیٹ کا مسافر شدید تھکن کا شکار ہوتا ہے لہٰذا یہ اس کا حق ہے کہ وہ دونوں طرف کی آرم ریسٹس استعمال کر سکے۔اس کے دونوں طرف بیٹھنے والے مسافروں کے پاس بہت سی اضافی جگہ ہوتی ہے، چنانچہ انہیں چاہیے کہ درمیانی آرم ریسٹس کے لیے درمیانی سیٹ پر بیٹھے مسافر کے ساتھ جھگڑا مت کریں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -