برطانوی دوشیزہ کی زندگی کی پہلی ڈیٹ، ممکنہ شریک حیات سے پہلی ملاقات میں ایسا کام ہوگیا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

برطانوی دوشیزہ کی زندگی کی پہلی ڈیٹ، ممکنہ شریک حیات سے پہلی ملاقات میں ایسا ...
برطانوی دوشیزہ کی زندگی کی پہلی ڈیٹ، ممکنہ شریک حیات سے پہلی ملاقات میں ایسا کام ہوگیا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے
سورس: TikTok

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شریک حیات کی تلاش میں جب مرد اور عورت ملتے ہیں تو پہلی ملاقات میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہترین سلوک کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک آدمی نے پہلی ڈیٹ پر ہی خاتون کے ساتھ ایسے گھٹیا سلوک کا مظاہرہ کر ڈالا کہ خاتون اسے ’عورت بیزار‘ ہونے کا طعنہ دینے پر مجبور ہو گئی۔ دی سن کے مطابق اس خاتون نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو میں اس شخص کے ساتھ پہلی ملاقات کے اگلے روز ہونے والی چیٹنگ کے سکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔
خاتون بتاتی ہے کہ ”گزشتہ روز اس شخص کے ساتھ میری پہلی ڈیٹ تھی اور جتنا وقت میں اس کے ساتھ رہی، یہ میرے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک کرتا رہا۔“خاتون نے اگلے روز چیٹنگ میں اسے عورت بیزارہونے کا طعنہ دیا تو اس نے چیٹنگ میں بھی ایک بار پھر اس کے توہین آمیز سلوک شروع کر دیا۔ وہ اس کی ظاہری شکل و صورت، شخصیت اور ذہانت پرذومعنی فقرے کستا رہا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک 12لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -