دولہا دلہن کی موجودگی میں شادی ہال کے اندر آتش بازی، نتیجہ ایسا کہ آپ کو بھی اس بے وقوفی پر حیرت ہوگی

دولہا دلہن کی موجودگی میں شادی ہال کے اندر آتش بازی، نتیجہ ایسا کہ آپ کو بھی ...
دولہا دلہن کی موجودگی میں شادی ہال کے اندر آتش بازی، نتیجہ ایسا کہ آپ کو بھی اس بے وقوفی پر حیرت ہوگی
سورس: Sreannegrab

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شادی کی تقریب میں ہال کے اندر آتش بازی کرنے سے آگ لگ گئی اور لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ دی سن کے مطابق ویب سائٹ Redditپر اس تقریب کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہال کے اندر آتش بازی کی جا رہی ہوتی ہے اور دولہا دلہن اپنے مہمانوں کے ساتھ ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔ اگلی تصاویر میں سجاوٹی سامان کو آگ لگی ہوئی دکھائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان خوفزدہ کر دینے والی تصاویر میں سجاوٹی سامان میں پوری طرح آگ بھڑک رہی ہوتی ہے اور سب کچھ جل کر خاک ہو جاتا ہے۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہمان اور دولہا دلہن بمشکل جان بچا کر باہر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ اس چھوٹی سی غلطی نے اس دولہا دلہن کی شادی کی خوشی غارت کر دی۔بعد ازاں انہیں انتہائی سادہ تقریب میں شادی کرنی پڑی۔ 

مزید :

برطانیہ -