سڑک پر پیدل چلتے شخص کو مدد کے لیے چیخ و پکار کی آواز، اردگرد کچھ نظر نہ آیا تو گٹر میں دیکھا، ایسا منظر کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے

سڑک پر پیدل چلتے شخص کو مدد کے لیے چیخ و پکار کی آواز، اردگرد کچھ نظر نہ آیا تو ...
سڑک پر پیدل چلتے شخص کو مدد کے لیے چیخ و پکار کی آواز، اردگرد کچھ نظر نہ آیا تو گٹر میں دیکھا، ایسا منظر کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے
سورس: Facebook/DelrayBeachFireRescue

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں سڑک پر پیدل جاتے ہوئے ایک آدمی کو کسی خاتون کے چیخ و پکار کرنے اور مدد کے لیے بلانے کی پراسرار آواز سنائی دی۔ جب آدمی کو اردگرد کچھ نظر نہ آیا تو اس نے وہاں موجود مین ہول میں جھانکا تو ایسا منظرسامنے تھا کہ دنگ رہ گیا۔ دی سن کے مطابق اس مین ہول میں ایک خاتون برہنہ حالت میں کھڑی مدد کے لیے پکار رہی تھی۔ اس آدمی نے پولیس اور ریسکیو ورکرز کو کال کی جنہوں نے آ کر سیڑھی کے ذریعے خاتون کو سیوریج پائپ لائن سے باہر نکالا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ میئرز میں پیش آیا۔ خاتون کو جب سیوریج پائپ لائن سے نکالا گیا تو اس کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ تھی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس جگہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی گزشتہ تین دن کی ویڈیو دیکھی ہے لیکن خاتون کو اس مین ہول سے اندر گرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون اس شہر میں مہمان تھی اور اس جگہ کے قریب ہی واقع ایک ہوٹل میں تین دن پہلے تک قیام پذیر رہی۔ ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے بھی اس کی تصدیق کر دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ تین دن قبل خاتون ہوٹل سے چلی گئی تھی۔ خاتون برہنہ کیسے ہوئی اور سیوریج پائپ لائن میں کیسے پہنچی، یہ سوال تاحال ایک معمہ ہے، جس کا جواب خاتون کے اوسان بحال ہونے پر ہی معلوم ہو سکے گا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -