امریکی خاتون کی اپنے ہمسایوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایسی شرمناک شکایت کہ پڑھنے والوں کے بھی گال شرم سے لال ہوگئے

امریکی خاتون کی اپنے ہمسایوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایسی شرمناک شکایت کہ ...
امریکی خاتون کی اپنے ہمسایوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایسی شرمناک شکایت کہ پڑھنے والوں کے بھی گال شرم سے لال ہوگئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی خاتون نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنے ہمسایوں کے متعلق ایسی شرمناک شکایت کر دی کہ پوسٹ پڑھنے والوں کے بھی شرم سے گال لال ہو گئے۔ دی سن کے مطابق ماﺅں کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ ممزنیٹ پر اس خاتون نے بتایا ہے کہ آپ سبھی مائیں جانتی ہیں کہ ایک ماں کے لیے رات کی نیند کتنی ضروری ہوتی ہے لیکن میں اپنے ہمسایہ میاں بیوی کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہوں۔

خاتون بتاتی ہے کہ میرے ہمسایہ میاں بیوی کچھ زیادہ ہی زندہ دل ہیں اور روز ازدواجی تعلق قائم کرتے ہیں۔ مجھے ان کے ازدواجی تعلق سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن اس عمل کے دوران وہ خاتون اس زور سے چیختی چلاتی ہے کہ میرے کمرے میں موجود الماری بھی لرزنے لگتی ہے۔ خود ان کے اپنے چار کم عمر بچے بھی ہیں اور میں حیران ہوتی ہوں کہ خاتون اپنے بچوں کی پروا بھی نہیں کرتی۔ انہیں میرے ہمسائے میں آئے دو ہفتے ہوئے ہیں اور ان دوہفتوں سے میرا رات کا سکون غارت ہو چکا ہے۔اس پوسٹ پر کمنٹس میں دیگر خواتین اس صارف کو مشورہ دے رہی ہیں کہ تم ایک خط میں اپنا مسئلہ لکھ کر ان کے لیٹر بکس میں ڈال دو، ہو سکتا ہے انہیں اس کا احساس ہو جائے اور آئندہ وہ احتیاط کرنے لگیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -