بھارت میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی انتہائی خطرناک چیز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

بھارت میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی انتہائی خطرناک چیز سمگل کرنے کی کوشش ...
بھارت میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی انتہائی خطرناک چیز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

  

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں انٹیلی جنس حکام نے دو ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

بی بی سی کے مطابق ہیروئن کو سفید پتھر کا پاؤڈر قرار دے کر افغانستان سے ایران اور اس کے بعد گجرات کی بندرگاہ مندرا بھیجا گیا جہاں انٹیلی جنس حکام نے اسے ضبط کرلیا۔

حکام کے مطابق 2700 کلو وزنی ہیروئن کی اس کھیپ کی عالمی بلیک مارکیٹ میں قیمت دو ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔ یہ جنوبی ہند کے شہر وجے واڑا کی ایک کمپنی نے درآمد کی تھی۔ منشیات سمگلنگ کے الزام میں اب تک دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -