جنوبی کوریا میں ماں کی قاتل بیٹی کو سزا سنا دی گئی

جنوبی کوریا میں ماں کی قاتل بیٹی کو سزا سنا دی گئی
جنوبی کوریا میں ماں کی قاتل بیٹی کو سزا سنا دی گئی

  

سیول (رضا شاہ)81سالہ ماں کو قتل کرنے والی 54سالہ بیٹی کو جنوبی کوریا کی کوانگجو ہائی کورٹ نے پہلی عدالت کا 12 سال قید کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزا سنا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 9 سال قبل عورت کی طلاق ہو جانے کے بعد سے وہ اپنی ماں اور غیر شادی شدہ بھائی کے ساتھ ایک گھر میں رہ رہی تھی۔ قتل کے دن ماں بیٹی میں بحث مباحثہ ہوا اور مقتولہ ماں نے اپنی قاتل بیٹی کو برا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ تمہاری وجہ سے تمہارے بھائی کی شادی نہیں ہو رہی جس پرغصے میں آکر بیٹی نے گلا دبا کر اپنی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قاتل عورت نے پہلے یہ بیان دیا تھا کہ اس نے اپنی ماں کو صرف دھکا دیا تھا جس کی وجہ سے اس کا سر الماری سے ٹکرایا جس کی وجہ سے موت ہوئی لیکن پولیس تحقیقات میں ماں کا گلا دبانے کے ثبوت ملنے پراس نے جرم کا اقرار کر لیا۔ عدالت نے اپنی سزا سناتے ہوئے کہا کہ مجرم نے ماں جیسے رشتے کو قتل کرنے کی ناقابل تلافی غلطی کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -