فیصل راٹھور کی ایم ٹی بی سی کو ضلع حویلی میں آفس قائم کرنے کی دعوت، زمین اور عمارت  کی فراہمی کی پیشکش

فیصل راٹھور کی ایم ٹی بی سی کو ضلع حویلی میں آفس قائم کرنے کی دعوت، زمین اور ...
فیصل راٹھور کی ایم ٹی بی سی کو ضلع حویلی میں آفس قائم کرنے کی دعوت، زمین اور عمارت  کی فراہمی کی پیشکش

  

باغ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر وممبر قانون ساز اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور نے ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید کے ہمراہ ایم ٹی بی سی آفس کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ایم ٹی بی سی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایگزیکٹو چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نے انہیں ایم ٹی بی کے ورکنگ پلان، منصوبہ جات اور سٹرکچر کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ضلع حویلی سے تعلق رکھنے والے ایم ٹی بی سی ملازمین سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور اور خواجہ طارق سعید نے کہا کہ ایم ٹی بی اسی طرز کا آفس ضلع حویلی میں بھی قائم کرے۔ زمین، عمارت اور دیگر سہولیات ہم مفت فراہم کریں گے۔

انہوں نے سیاحت کے منصوبوں کے حوالے سے ایگزیکٹو چیئرمین محمود الحق کو دعوت دی کہ وہ حویلی آئیں اور سیاحت کے منصوبہ جات کے حوالہ سے ہمیں رہنمائی فراہم کریں تاکہ سیاحت کے حوالے سے ضلع حویلی میں کام کیا جائے اور وہاں بھی سیاحت کو فروغ حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں ایم ٹی بی سی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اس سے یہاں بڑی تعداد میں روزگارکے مواقع میسر آئے ہیں اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہواہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایم ٹی بی سی مستقبل میں اپنا دائرہ اختیار وسیع کرے گی اور ریاست کی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -