سید طارق محمود الحسن کو پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا وائس چئیرپرسن مقرر کردیا گیا

سید طارق محمود الحسن کو پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا وائس چئیرپرسن ...
سید طارق محمود الحسن کو پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا وائس چئیرپرسن مقرر کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے ماہر قانون سید طارق محمود الحسن کو چودھری وسیم رامے کی جگہ پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن(او پی سی) کا وائس چئیرپرسن مقرر کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری سےایڈیشنل چیف سیکریٹری نےاس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلشنز پر دو کتابوں کے مصنف  اور ایل ایل ایم اور نارتھمپٹن یونیورسٹی (برطانیہ) ​​سے بزنس کی ڈگری کے حامل ہیں۔ وہ عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز ، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی ، چاتھم ہاؤس ، اور رائل سوسائٹی آف آرٹس کے فیلو بھی ہیں۔
سید طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر مکمل اعتماد کیا اور اہم ذمہ داری سونپی۔ میں اوورسیز میں کافی سال رہنے کے بعد ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور حتی المقدور ان کے حل کے لیے دن رات کام کروں گا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں. میرا دل  پوری دنیا کے پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے, اور میں پر امید ہوں کہ او پی سی اپنے وژن کی تکمیل کے لیے بھر پور کام کرے گی۔

مزید :

قومی -