جڑواں شہروں پنڈی اسلام آباد میں دو خواتین کے ساتھ زیادتی

جڑواں شہروں پنڈی اسلام آباد میں دو خواتین کے ساتھ زیادتی
جڑواں شہروں پنڈی اسلام آباد میں دو خواتین کے ساتھ زیادتی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دو خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں ایک خاتون نے کام سے گھر واپس جاتے ہوئے کار سوار سے لفٹ لی جو اسلحے کے زور پر اسے پمز ہسپتال کی پارکنگ میں لے آیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں نوکری کا جھانسہ دے کر لاہور سے لڑکی کو بلوایا گیا جہاں ملزم نے اسے مقامی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔