امریکی صحافیوں اورفٹ بال ٹیم کی جان بچانے پر امریکی صحافی کا وزیراعظم  کے نام خط، عمران خان کا جوابی خط بھی سامنے آگیا

امریکی صحافیوں اورفٹ بال ٹیم کی جان بچانے پر امریکی صحافی کا وزیراعظم  کے ...
امریکی صحافیوں اورفٹ بال ٹیم کی جان بچانے پر امریکی صحافی کا وزیراعظم  کے نام خط، عمران خان کا جوابی خط بھی سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صحافیوں اورفٹ بال ٹیم کی جان بچانے پر امریکی صحافی گلین بیگ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط کے جواب میں وزیراعظم کا جوابی خط بھی سامنے آگیا ہے۔

عمران خان نے جوابی خط میں تعریفی خط لکھنے پر امریکی صحافی کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی تقسیم سے ہٹ کر یہ  ہماری ذمہ داری ہے کہ  ہمارے ایکشن سے لوگوں کو فائدہ پہنچے،قرآن  پاک  میں لکھا ہے کہ جس نے کسی ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ میری حکومت انسانی خدمت کے لیے ہر کام کرے گی۔

واضح رہے کہ گلین بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی جانب سے امریکی صحافیوں اورخواتین کی فٹ بال ٹیم کی مدد کرنے کے حوالے سے کہانی بیان کی تھی جس میں انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں سنگین صورتحال کے دوران  کئی عالمی رہنماؤں سے رابطہ کیا لیکن کوئی سامنے نہ آیا۔متعدد عالمی رہنماؤں نے تو جواب تک نہ دیا۔تاہم جب  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کا کہا تو وہ فوری طورپرعسکری، سول وسائل اور عزم کے ساتھ ہماری مدد کو  سامنے آئے۔پاکستانی عوام اور وزیر اعظم کی طرف سے کی جانے والی مدد کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا۔گلین بیگ نے  وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ مزار شریف سے امریکہ،نیٹو اتحادیوں اور خواتین فٹبال ٹیم کے انخلا میں پاکستان کے تعاون نے ثابت کر دیا کہ ماضی قریب میں ہونے والی تنقید کے باوجود پاکستان امریکہ کا ہر طرح کے حالات میں بہترین ساتھی ہے۔

مزید :

قومی -