اساتذہ نسل نوکو حقیقت اور مفروضو ں پر مبنی بیانیے میں تفریق کرنا سکھائیں: لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور 

اساتذہ نسل نوکو حقیقت اور مفروضو ں پر مبنی بیانیے میں تفریق کرنا سکھائیں: ...

  

کوئٹہ(این این آئی) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اساتذہ اکرام، بالخصوص ابتدائی ایجوکیشن کے معلمین کا کسی بھی قوم کی تعلیم و تربیت میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے،طلبہ کی تدریسی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی روحانی، مذہبی اور معاشرتی تربیت اساتذہ کرام کی اؤلین ذمہ داری ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی فیصلہ سازی میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں،نسل نو کی تعلیم و تربیت مستند اور جید اساتذہ کی مرہون منت ہے۔ یہ بات انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی میں بلوچستان کے اساتذہ کرام کے لئے ہفت روزہ تربیتی پروگرام سفر معلم کا آغاز کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذا کرام اور ڈاکٹرز زندگی کے انتہائی مقدس اور قابل قدر پیشے ہیں کیونکہ ڈاکٹرز قوم کے لئے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اساتذہ اکرام کو قوم کی کردارسازی میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، طلبہ کی تدریسی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی روحانی، مذہبی اور معاشرتی تربیت اساتذہ کرام کی اؤلین ذمہ داری ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی فیصلہ سازی میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں۔ کمانڈر 12کورلیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ موجودہ دور ہمارے اساتذہ کرام سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ نسل نو کو حقیقت اور مفروضوں پہ مبنی بیانیے میں تفریق کرنا سکھائیں تاکہ ہماری نوجوان نسل دشمن کے گمراہ کن بیانی کا شکار نہ ہواور انہیں کمزور بیانیے کی بجائے تحقیق شدہ طاقتور بیانیے سے قائل کیا جائے۔

  آصف غفور    

مزید :

صفحہ آخر -