سیلاب متاثرین کے لیے چھوٹی سے چھوٹی امداد بھی قابل قدر ہے: بلیغ الرحمان 

سیلاب متاثرین کے لیے چھوٹی سے چھوٹی امداد بھی قابل قدر ہے: بلیغ الرحمان 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیاں جس جذبے سے سیلاب متاثرین کے لئے کام کر رہی ہیں وہ قابل تحسین ہے۔قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے، سیلاب متاثرین کے لیے چھوٹی سے چھوٹی امداد بھی قابل قدر ہے، اللہ تعالٰی اس سے راضی ہوتا ہے جو مخلوق خدا کی خدمت کرتے ہیں.اس مشکل وقت میں سیلاب زدگان کیساتھ کھڑے ہونا قومی فریضہ ہے،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے وائس چانسلر فیصل آباد کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد کمال اور سرگودھا یونیورسٹی کے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس نے ملاقات کی جس میں وائس چانسلر جی سی یو فیصل آباد یونیورسٹی نے گورنر پنجاب کو سیلاب متاثرین کیلئے چیک پیش کیا۔وائس چانسلر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے 50 لاکھ کے قریب امدادی رقم کا چیک پیش کیا۔دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی(NSPP)لاہور میں پہلی سالانہ سوشل پالیسی فنانسنگ کے موضوع کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی ڈاکٹر اعجاز منیر، ڈین نیشنل سکول آف پبلک پالیسی ڈاکٹر صفدر سہیل، فیکلٹی آف لیڈنگ یونیورسٹیز اور دیگر موجود تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی سول سرونٹس کی ٹریننگ اور انہیں گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ سکول آف پبلک پالیسی ان ہاؤس ریسرچ اور تھنک ٹینک کو فروغ دے رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اکیڈیمیہ، بیوروکریسی اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معروف یونیورسٹیوں کے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ساتھ اہم موضوعات پر ریسرچ اور بحث مباحثہ ہونے چاہئیں۔

بلیغ الرحمان 

مزید :

صفحہ آخر -