وفاقی حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام نہ ہونے کے برابر، سراج الحق 

وفاقی حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام نہ ہونے کے برابر، سراج الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 گلگت (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام نہ ہونے کے برابر ہے۔  گلگت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک بھر کی گلگت بلتستان بھی سیلاب کی زد میں ہے، ہم نے اگست سے ہی امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی سیلابوں سے بڑی تباہی ہوئی ہے، متاثرہ علاقوں میں سرکار سے پہلے الخدمت کے رضاکار امداد کیلئے پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ50ہزار سے زائد رضاکار بحالی اور فلاحی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی سیلاب متاثرین کے بحالی کیلئے کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں کیونکہ متاثرین کو اب تک ڈیزاسٹر منجمنٹ کی طرف سے ٹینٹ تک نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت بڑھ جائے گی حکومت ایک پیج پر آکر متاثرین کیلئے مکان تعمیر کیا جائے، متاثرین کی مالی مدد کے ساتھ ان کے یوٹیلیٹی اور بجلی بل معاف کیا جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ایمرجنسی لگائی جائے، بجلی کے وسائل موجود ہیں مگر اس کے باجود طویل لوڈشیڈنگ کا عوام کو سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  نوجوانوں کیلئے روزگار کے موقع فراہم کئے جائیں۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -