غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا عمران  خان کا وطیرہ ہے،شیری رحمن 

 غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا عمران  خان کا وطیرہ ہے،شیری رحمن 

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین ایک طرف دوسروں پراسٹیبلشمنٹ کی نرسری میں پرورش کا الزام لگاتے،دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ کو منت سماجت کرتے کہ ان کو واپس حکومت میں لائیں۔ اپنے بیان میں شیر ی رحمن نے کہاکہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا عمران خان اور ان کی جماعت کا وطیرہ ہے،  یہ اپنے علاوہ ہر کسی کو غدار اور ملک دشمن سمجھتے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ان کو ملک اور عوام کی نہیں بلکہ اقتدار میں آنے کی فکر ہے، عمران خان اپنے ارکان اور نمبر پورے نا ہونے کا الزام آج تک اداروں پر لگا رہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ جلسوں میں اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانا کہاں کی سیاست ہے؟  تقرری کے معاملے کو سیاسی جلسوں میں اٹھا کر وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟،ان کو اپنی نااہلی صاف نظر آ رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ اپنی سیاست بچانے کے خاطر ایک بار پھر لوگوں کو انتشار کیلئے تیار کر رہے، لوگ 25 مئی کی طرح اب بھی انتشار کو مسترد کرینگے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا آئین کی خلاف ورزی کرکے، خیرات کے نام پر پارٹی فنڈنگ لیکر اور پورا توشہ خانہ لوٹ کر بھی وہ خود کو صادق و امین سمجھتے ہیں؟۔

شیری رحمن 

مزید :

صفحہ آخر -