پولیس نے  تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف بارہ مقدمات خارج کر دیئے

پولیس نے  تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف بارہ مقدمات خارج کر دیئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف بارہ مقدمات خارج کر دیئے۔پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمات کی اخراج رپورٹ بنا دی ہے واضع رہے پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر کارکنوں کے خلاف تیرہ مقدمات درج کیے تھے یہ مقدمات سرکاری املاک کے نقصان اور پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے پر درج ہوئے تھے ذرائع کا مزید کہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد افسران کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔موجودہ لاہور پولیس کی قیادت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی بجائے مقدمات ہی خارج کر دیئے اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کیانتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں بھی مسلم لیگ ن کے بارہ ایم پی ایز نامزد کر دیئے گئے تھے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تاحال زیر تفشیش ہے.

 مقدمات خارج 

مزید :

صفحہ آخر -