آبادی میں اضافہ انتہائی خطرناک  قومی کمیشن بنایا جائے، خورشید شاہ

 آبادی میں اضافہ انتہائی خطرناک  قومی کمیشن بنایا جائے، خورشید شاہ

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس مسئلے پر قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعظم کو لکھے گئے اپنے خط میں خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی انتہائی خطرناک ہے، پاکستان اس وقت دنیا میں آبادی کے بڑھنے کے اعتبار سے پانچویں نمبر پر ہے۔خط کے متن میں انہوں نے کہا کہ ہر سال50لاکھ کی آبادی کا اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے، اگر آبادی بڑھنے کا تناسب یہی رہا تو چند سالوں میں 30کروڑ تک پہنچ جائے گی۔خورشید شاہ نے اپنے خط میں کہا کہ یہ اضافہ مجموعی ملکی وسائل پر بری طرح اثر انداز ہوگا، آبادی میں اضافہ صحت، تعلیم، توانائی، رہائش، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر شعبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔

خورشید شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -