ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت16پولیس افسر تبدیل

 ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت16پولیس افسر تبدیل

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت16افسر تبدیل،عمران کشور ایس ایس پی ہیڈکوارٹرزپنجاب کانسٹیبلری تعینات،سید حسنین حیدر ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کردیا گیا،توقیر محمد نعیم کو ایڈیشنل ایس پی ڈولفن لاہور،غلام دستگیر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سول لائینز ڈویژن بطور سی آئی اے انچارج کام کرینگے،غلام مبشر میکن ایس ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب تعینات ہوگئے جبکہ شائستہ ندیم کا ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس تقرر کیا گیا۔ایس ایس پی فیصل شہزاد پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب تعینات کردیئے گئے۔ذیشان رضا کاایس ایس پی ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب،عارف شہزاد خان وزیر کو ایس ایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی تعینات کیا گیا۔ ایس پی عامر خلیل اور ڈی ایس پیزخالد محمود رانجھا،ناصر عباس،ثقلین جعفر،اظہر یعقوب،آصف ندیم، حافظ امتیاز احمد کو بھی نئی ذمہ داریاں مل گئیں۔

افسر تبدیل

مزید :

صفحہ آخر -