آئندہ ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا، مخدوم احمد محمود 

آئندہ ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا، مخدوم احمد محمود 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے آئندہ ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی،یہ بات انہوں نے اپنی رہائش مخدوم ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جبکہ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادرشاہین بھی موجود تھے، مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا 2018 تبدیلی کا سال ہے یعنی پہلے ہی عوام کو بتا دیا تھا کہ تبدیلی لا کر رہیں گے،میڈیا والوں کو سختی سے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ مہینے میڈیا مثبت خبریں دئے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جو بھی کام ہوتا تھا اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کہتے اور اس بات کا اقرار خود انہوں نے ایک انٹرویو میں لال شرٹ پہن کر کر چکے ہیں،، عمران خان وہی کچھ کہتے ہیں جو کبھی کیا نہیں ہوتا اور جو کیا ہوتا ہے وہ بتاتے نہیں۔فوج عدالتوں نیب ایف آئی اینٹی کرپشن تمام اداروں نے عمران خان کا ساتھ دیا، ان کی لوٹ مار پر تمام اداروں نے آنکھیں بند کیں، عمران خان کے کہنے پر عمران خان کے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے ان کو جیلوں میں بند کیا اتنا سازگار ماحول ہونے کے باوجود بھی پپو فیل ہو گیا، اور اس کی ٹیم نے ملک کی معیشت تباہ کی ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لا کھڑا کیا، آج عمران خان کہتا ہے کہ میں اپنی طاقت سے یہاں تک پہنچا ہوں، میں کوئی فوج کی نرسری میں پیدا نہیں ہوا، یہ وہ ہی عمران خان ہے جو کہتا تھا جنرل باجوہ نے ہمارے لیے بہت کام کیا۔

مخدوم احمد محمود 

مزید :

صفحہ آخر -