عالمی برادری گلوبل وارمنگ کی تباہ کاریوں سے متاثرہ پاکستان کی امداد کرے: احسن اقبال 

عالمی برادری گلوبل وارمنگ کی تباہ کاریوں سے متاثرہ پاکستان کی امداد کرے: ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیلاب کو بڑی ماحولیاتی آفت اور انسانی بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جس آفت کا سامنا کر رہا ہے یہ آفت ہماری پیدا کردہ نہیں ہے،عالمی برادری گلوبل وارمنگ کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر ہونیوالے پاکستان کی فوری امداد کرے یہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ہے، پانی میں ڈوبے ہوئے،بے گھر ہونیوالے افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے ہمیں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، یہ وقت کسی قسم کے انتشار کا وقت نہیں نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور نیشنل فلڈ رسپورنس سینٹر کے کوارڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ رواں سال مون سون سیزن کے دوران غیر معمولی بارشوں کے باعث پاکستان کی تاریخ کا بد ترین سیلاب آیا اس سیلاب کے باعث سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہی ہوئی، اس وقت بھی بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں سیلابی پانی سمندر کی مانند کھڑا ہے  سیلاب سے 15 سو سے زیادہ شہری جاں بحق ہوئے ہیں، ہزاروں گھر تباہ ہوئے ہیں، 8 لاکھ کے قریب جانور ہلاک ہوئے ہیں، تیار فصلیں تباہ ہونے کے باعث غذائی تحفظ کے لحاظ سے بھی بہت بڑا نقصان ہوا ہے، اس صورتحال کے سلسلے میں وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں، مسلح افواج اور تمام متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں  تمام ادارے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں لیکن تباہی اس وسیع پیمانے پر ہے کہ کسی ایک ادارے کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ تنہا اس سلسلے میں مکمل کام کرسکے، میں علماء پر زور دوں گا کہ وہ لوگوں کو سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ابھاریں  ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی یونی ورسٹیز کے اندر زیر تعلیم 25 لاکھ طلبا ء کو وائس چانسلرز کے ذریعے کہیں گے کہ ہر طالب علم اپنی جیب سے یا کمیونٹی کی سپورٹ سے امداد کے طور پر ایک نیوٹریشن پیکٹ فراہم کرے، اس سلسلے میں ہم باقاعدہ تفصیلات جاری کریں گے ہم نے سسٹر ڈسٹرکٹ پروگروم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ بڑے اضلاع جن کے پاس وسائل ہیں، وہ سیلاب زدہ علاقوں کی مدد کرسکتے ہیں، مواخات کے طرز پر متاثرہ ضلع کو محفوظ اضلاع کے ساتھ منسلک کرکے ایڈوپٹ اے ڈسٹرکٹ پروگرام پر کام کر رہے ہیں   ہم سیلاب زدہ علاقوں میں طبی سہولیات کو زیادہ سے زیادہ فراہم کرنے کی کوشش رہے ہیں، میں شعبہ صحت میں کام کرنے والے افراد اور ڈاکٹرز سے اپیل کروں گا کہ وہ اس سلسلے میں ہماری مدد کریں۔ 

احسن اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -